97

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دھشتگردی اور بربریت کیخلاف وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر کشمیری عوام کیساتھ یلجہتی کا مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دھشتگردی اور بربریت کیخلاف وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر کشمیری عوام کیساتھ یلجہتی کا مظاہرہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دھشتگردی اور بربریت کیخلاف وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر کشمیری عوام کیساتھ یلجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مرکزی دفتر کے ملازمین نے اکٹھے ہو کر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کیا۔




ملازمین نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کچھ ملازمین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔انجنیئرنگ کونسل کے مرکزی دفتر سے ڈی چوک روانہ ہونے سے پہلے چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ




بھارت مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو کبھی بھی نہیں دبا سکتا کیونکہ جذبہ حریت کشمیری قوم کی رگوں میں خون بن کر دوڑ رہا ہے۔ پاکستانی انجینئرز اس عہد اور عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ہم خون کے آخری قطرے تک کشمیری قوم کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی




قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جس طرح مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے بھارتی یونین میں ضم کیا ہے اس کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے البتہ یہ برصضیر کے امن کو تہہ بالا کرنے کی




جانب ایک اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی انجینیئرز نے دفاعی شعبہ میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اوراس موقع پر ہم قوم کو اور وزیر اعظم پاکستان کو اس امر کی یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی انجینئرز بھارتی اقدامات کو مکمل طور پر نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں