89

اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہر دور میں زیادتی کی جاتی رہی لیکن اب ان زیادتیوں کا ازالہ ہونا چائیے، عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہر دور میں زیادتی کی جاتی رہی لیکن اب ان زیادتیوں کا ازالہ ہونا چائیے، عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہر دور میں زیادتی کی جاتی رہی لیکن اب ان زیادتیوں کا ازالہ ہونا چائیے، امید ہے موجودہ تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیکر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی،




ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن (ریٹائرڈ) عاصم ملک نے اپنےایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی بیرون ملک وہی سہولیات حاصل ہونی چائیں جو دیگر ممالک کے لوگوں کو حاصل ہیں




لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومتی سطح پر بھرپور کوشش کی جائے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے پچھلے کئی سالوں سے پہلو تہی کی جاتی رہی لیکن اب حکومتی سطح پر سنجیدہ کوششیں ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں




لہذا ان کو نظر انداز کرنا شدید غلطی ہوگی کیونکہ اوورسیز پاکستانی جتنے خوشحال اور مسائل سے آزاد ہوں گے اتنا ہی وہ دل جمی اور لگن سے کام کرکے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمائیں گے،

کیپٹن(ریٹائرڈ) عاصم ملک نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کی جانے والی کوششیں جلد ہی بار آور ثابت ہونگیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں