111

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کا یوم دفاع کے موقع پر پاکستانیوں کے نام پیغام

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کا یوم دفاع کے موقع پر پاکستانیوں کے نام پیغام

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) 6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے اس دن پاک فوج نے چوروں کی طرح رات کے اندھیرے میں وطن عزیز پر حملہ کرنے والے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے ان خیالات کا اظہار سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے یوم دفاع کے موقع پر پاکستانیوں کے نام پیغام میں کیا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور دشمن اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان تر نوالہ ہے پاکستان ایک مضبوط اور اپنے دفاع سے پوری طرح آگاہ ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو تباہ و برباد کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے کیپٹن عاصم ملک کا کہنا تھا
کہ آج کے دن دشمن ملک بھارت نے ملک خداد اد پاکستان پر بزدلانہ حملے کی جسارت کی جس کا نقصان اسے آج بھی بھگتناپڑ رہا ہے پاکستان آج ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے اور پاکستانی عوام اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہے اگر کسی نے بھی پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو 1965کی طرح آج بھی عوام اپنی فوج کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں