وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی کرنل سہیل عابد شہید کے اہل خانہ سے ملاقات۔
اسلام آباد: ((نوید ملک سٹی رپورٹر ))وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر تحریک انصاف کے تین رکنی وفد نے آج کرنل سہیل عابد شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔
سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹربابراعوان اور نائب صدر زاہد حسین کاظمی بھی وفد میں شامل تھے۔وفد نے کرنل سہیل عابد شہید کے اہل خانہ کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔سہیل عابد شہید کی اہلیہ کو قرآن پاک کا نسخہ جبکہ شہید کے بچوں کو پھول پیش کیے گئے۔اس موقع پر کرنل سہیل عابد شہید کی اہلیہ کا کہنا تھا
کہ تحریک انصاف کے وفد کے ذریعے خصوصی پیغام بھجوانے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔وزیراعظم اور آرمی چیف بہترین انداز میں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا کہ دفاع وطن کے فریضے کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں۔پوری قوم اپنے شہداءکی لازوال قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے
۔ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور جری جوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔سرحدوں پر ہمارے محافظ جاگتے ہیں اور پوری قوم چین کی نیند سوتی ہے۔22 کروڑ پاکستانیوں کی زندگیاں
سلامت رکھنے کے لیے ہمارے جوان اپنی جان قربان کرتے ہیں۔ جبکہ نائب صدر زاہد کاظمی نے اس موقع پرکہا کہقوم شہداءکے اہل خانہ کی احسان مند ہے۔ شہدا کی قربانیوں کی بدولت یہ ملک محفوظ ہے۔