Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان نیوی نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ 54واں یوم بحریہ منایا

پاکستان نیوی نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ 54واں یوم بحریہ منایا

پاکستان نیوی نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ 54واں یوم بحریہ منایا

اسلام آباد(نوید ملک سٹی رپورٹر)پاکستان نیوی کی طرف سے 1965 کی جنگ کے دوران حجم میں خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کرنے پر 8 ستمبر کو بطور پاکستان یوم بحریہ منا یا جاتا ہے۔




آج کے دن آپریشن سومناتھ کے دوران پاکستان نیوی کے جنگی جہازوں نے دوارکا میں انڈین ریڈار اسٹیشن پر بہادری سے حملہ کرتے ہوئے انڈین بحری بیڑے کو اس کے اپنے ہی پانیوں میں پاکستان نیوی کی سب میرین غازی کے ذریعے مقید کر دیاتھا۔




اس اہم موقعے پر امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ؛
8” ستمبر کا دن ہماری بحری تاریخ میں سنہری باب کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا ۔آج کے دن کیے جانے والا آپریشن سومنات ہمارے لیے ہمیشہ باعث فخر اور جوش کا منبع ہے۔ پاکستان نیوی 1965 کی جنگ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے ور اُسی قربانی، بے لوث لگن اور




دلیری کے جذبے کے احیاءکے لیے منایا جاتا ہے۔اورنوجوان آفیسرز اور سیلرز کے لئے مشعل ِراہ رہے گا۔ آج کا دن خود اعتمادی، جرآت اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کوششیں کرنے کے عزم کا دن ہے۔اس کڑے وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کے لیے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جموں اور کشمیرکو غاصبانہ طریقے سے اپنا حصہ بنانے کی کوشش سے پورے خطے کا امن داو پر لگ گیا ہے۔نیو ل چیف نے زور دیتے ہو ئے کہا کہ




پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں اس مسئلے کے حل تک ان کے ساتھ رہے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ8 ستمبرملک کے لیے قربانی کے جذبے ،بے غرض تعلق اور مادر وطن کے لیے ہر فرد کا خون کے آخری قطرے تک حفاظت کے عزم کے اعادے کا دن ہے۔”دن کاآغازنیوی کی مساجد میں ملکی یکجہتی اور ترقی کے ساتھ ساتھ خصوصاً کشمیری جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاوں سے ہوا۔1965کی جنگ کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے




قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ملک بھر میں یادگار ِ شہدا پرپھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔تمام نیول یونٹس اور اسٹیبلشمنٹس پر پرچم کشائی کی گئی۔تمام جہازاوراسٹیبلشمنٹس کی سجاوٹ نیوی کے روایتی طریقے سےکی گئی ۔دن کی دیگر مصروفیات میں مختلف نیوی یونٹس /اسٹیبلشمنٹس اور پاکستانی نیوی کے زیرِ انتظام اسکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کی رنگ برنگی سرگرمیاں اور




تقاریری/ذہنی آزمائشی ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد شامل ہے۔مزید برآں یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان نیوی کی طرف سے ایک خصوصی ڈاکومنٹری ضرب ِآب جاری کی گئی ۔جس میں خصوصیآپریشنز میں مصروف ِعمل پاکستان نیوی کے میرینز اور اسپیشل فورسز کی مہارت کی عکاسی کی گئی ہے۔ساتھ ہی پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کی مادر وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو بھی یاد کیا گیا۔




Exit mobile version