Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور گانسو تحقیقاتی ادارہ برائے ماہی پروری چائنہ کی جانب تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور گانسو تحقیقاتی ادارہ برائے ماہی پروری چائنہ کی جانب تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور گانسو تحقیقاتی ادارہ برائے ماہی پروری چائنہ کی جانب تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور گانسو تحقیقاتی ادارہ برائے ماہی پروری ، چائنہ کی جانب سے “ٹرائوٹ مچھلی کی فارمنگ” کے متعلق تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ٹرائوٹ مچھلی کی فارمنگ کے بارے میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد




اسلام آباد کے ایک لو کل ہوٹل میں کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ تین روز12ستمبر2019سے 14ستمبر 2019 تک جار ی رہے گی۔ ورکشاپ کے تربیتی سیشن کا مقصد پاکستان میں ٹرائوٹ مچھلی کی فارمنگ کے مواقع، لوگوں کی ٹرائوٹ مچھلی کی فارمنگ کے متعلق آگاہی ،ٹرائوٹ مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے طریقوں پر غور، ان کی مناسب دیکھ بھال نیز کاروباری سہولتیں تلاش کرنا ہے۔




تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی ، وفاقی سیکریٹری برائے قومی وزارت برائے غذائی تحفظ و تحقیق ، اسلام آباد ہو ں گے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز 12ستمبر2019 صبح ساڑھے نو بجے ہو گا ۔ محمد ایوب چوہدری، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل




، اسلام آباد بھی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ڈاکٹر غلام محمد علی، ڈائریکٹر جنرل ، قومی زرعی تحقیقاتی مرکز، اسلام آباد، ڈاکٹر سرفراز احمد، ممبر (قدرتی وسائل) پی اے آر سی، ڈاکٹر جوہر علی، ممبر (علوم حیوانات)پی اے آر سی اور دیگر نمایاں سائنسداں بھی ورکشاپ میں شریک ہوں گے اور اپنے خیالات سے شرکاء کا آگاہ کریں گے۔




Exit mobile version