وہ کینٹ جیب کترا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی حراست میں
ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ فور کے افسران انسپکٹرظفر عباس اور انسپکٹرطاہر انجم معمول کی پٹرولنگ پر تھے کہ دوران گشت روڈ پر ایک بس میں سواریوں کےآپس میں لڑنے کی اطلاع ملی.دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک سواری نے چار افرادکی جیب کاٹ کر3 لاکھ روپے نکال لئے
جو کہ ٹیکسلا منڈی سے بھینس خریدنے جا رہے تھے .افسران نے جب اس شخص کی تلاشی لی تو1لاکھ روپے برآمد ہوئے متعلقہ شخص عبدالغنی کو پولیس کے حوالے کیاپولیس نے مزید تفتیش کر کے2 لاکھ روپے مزید برآمد کر لئےجو ان افراد کے حوالےکر دئیےگئے اور اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔