Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نریندر مودی کشمیریوں کے بلند حوصلے اور عزم کے سامنے زچ ہوچکاہے ــ؛الطاف احمد بٹ

نریندر مودی کشمیریوں کے بلند حوصلے اور عزم کے سامنے زچ ہوچکاہے ــ؛الطاف احمد بٹ

نریندر مودی کشمیریوں کے بلند حوصلے اور عزم کے سامنے زچ ہوچکاہے ــ؛الطاف احمد بٹ

باغ( فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)حریت پسند کشمیری مجاھد رہنماء الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ نریندرا مودی نے کشمیرپر غاصبانہ قبضے کیلئے اس وقت کا انتخاب کیوں کیا ؟ در اصل نریندر مودی کشمیریوں کے بلند حوصلے اور عزم کے سامنے زچ ہوچکاہے بازی ہار چکا ہے اور اب وہ کشمیریوں کومالی ، سماجی، جسمانی،زہنی اور اخلاقی نقصان پہنچانے کیلئے




لمبی پلاننگ کیساتھ میدان میں اترا ہے ،وہ کشمیر کے باغات میں لگے اربوں روپے کے پھلوں کو تباہ کررہا ہے وہ دُنیاں کی قیمتی صندل اور زعفران کے کھیتوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور کشمیریوں کی معشیت کو تباہ کرکے ان کی کمر توڑنے کی کوشش کررہاہے، میں بھارت اور دُنیاں کو بتا دینا چاہتا ھوں





کہ کشمیری کسی بھی صورت میں حق خود ارادیت سے دست بردار نہی ھونگے – میں یہ دُنیاں پر واضح کرنا چاہتا ھوں کہ ھندوستان کشمیریوں کی چوائس نہی ہے-انہوں نے کہا کہ اسوقت کشمیریوں کیساتھ پوری دنیا کھڑی ھوچکی ہے اور پوری پاکستانی قوم حکومت وقت سے عملی اقدامات کی ڈیمانڈ کررہی ہیں- انہوں حکومت آزاد کشمیر سے ڈیمانڈ کی کہ اگر ۲۷ سپتمبر کے اقوام متحدہ




اجلاس میں کشمیریوں کے حق میں فیصلہ نہ ھوا تو وزیر اعظم آزاد کشمیر مقبوضہ جموں کشمیر لداخ جانے کیلئے خونی لکیر کو روندنے کی کال دیدیں وہ یہاں باغ آزاد کشمیر کی مرکزی جامع میں خطبہ دے رہے تھے۔اس موقع پر ان کیساتھ سابق سیکرٹری جنرل پریس کلب انجینئر نذیر عباسی اور سردار طاہر عباسی بھی موجود تھے ۔الطاف احمد بٹ کا کہنا تھا کہ محصورین کشمیریوں کی




بھارت سے آزادی کیلئے اگر پاکستان اور آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر نے عملی اقدامات نہ کئے، تو ہم سب روز قیامت اللہ رب العزت کے سامنے شرمندہ ھونگے- مقبوضہ جموں کشمیر کی اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو مقبوضہ جموں کشمیر لداخ کی آزادی کیلئے عملی کام کرنا ہوگا ۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ اللہ رب العزت کا وعد ہ ہے کہ تم بدر کی فضا پیدا کرو تو تمہاری مدد کیلئے فرشتے آئنگے




تمہارے 313 کے مقابلے میں ھزاروں کی فوجیں مغلوب ھونگے- آج اگر برصغیر کی مسلم امہ اکھٹی ہوجائے تو بھارت ٹوٹ جائے گا اسکے اندر دودرجن علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں مودی کشمیریوں سمیت ان سب کو دبا نہیں سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول آرپار کے کشمیریوں کے لئے ہی اور نہ ھم اس کو مانتے ہیں-آخرھم کیوں آخری کشمیری کی شہادت کا انتظار کرینگے-




ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے منتظر ہیں اسکے بعد حکومت آزاد ریاست جموں کشمیر کنٹرول لائن توڑنے کا اعلان کریں اور انشااللہ ھم راولپنڈی اور اسلام آباد کی سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کشمیری محصور ین کیلئے اور دُنیاں کو مسلۂ کشمیر کے مستقل حل کی طرف متوجہ کرنے کیلئے کشمیر ملین مارچ کرینگے۔




Exit mobile version