142

حکومت آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے چوہدری خالد مسعود

حکومت آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے چوہدری خالد مسعود

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) وزیر حکومت آزادکشمیر چوہدری خالد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے حکومت پاکستان کی طرف سے بلائ گی کشمیر کانفرنس میں کشمیری عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے حکومت پاکستان کو اس مرحلے پر اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہو گا









مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ اس وقت بہت مشکلات سے دوچار ہیں ان مشکلات ان کے درد کو ہم اپنا درد سمجھتے ہیں اقوام متحدہ اپنی بے حسی ختم کرکے کشمیریوں کو ان کا پیداہیشی حق حق خودارادیت دے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سنیر صحافیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا





تقریب سے سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نیشنل پریس کلب کے سنیر ناہب صدر احمد نواز سی آر شمسی راجہ بشیر عثمانی شہزاد راٹھور شیراز گردیزی نے بھی خطاب کیا سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے





کہا کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی اداروں میں طلباء اور دیگر تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو این سی سی (NCC)کی تربیت کا آغاز کرے ریاست جموں وکشمیر کے ہر فرد کو مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا آزاد کشمیر اور پاکستان سے مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں سے یکجہتی کے اظہار سے سیز فار لاہن کے اس پار حوصلے اور عزم کا پیغام ملتا ہے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کوئ قدم نہ اٹھایا









اور بھارت کو کرفیو ختم کرنے سمیت بھارت کے غیر آہینی اقدامات کو ختم نہ کرایا تو وزیر اعظم آزاد کشمیر تمام کشمیری قیادت اور کشمیری قوم کو لے کر خونی لکیر سیز فار لاہن کو توڑ دیں وزیر حکومت مسعود خالد نے کہا کہ آزاد حکومت کی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اپنی ساری توجہ کشمیر پر ہے




ہمارے بس میں جو کچھ ہے وہ ہم کررہے ہیں ہم توقع رکھتے ہیں کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی مشکلات کم کرانے اور ان کی خواہشات کی روشنی میں مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی بھارت کا کشمیر پر قبضہ غاصبانہ و ظالمانہ قبضہ ہے جسے کشمیریوں نے کبھی تسلیم نہیں کیا ہے




جب تک کشمیریوں کو حق آزادی نہیں مل جاتا وہ اپنی تحریک آزادی کو ہر حال میں جاری رکھیں گے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی اور حق خودارادیت کے لیے تاریخ ساز قربانیاں پیش کی ہیں یہ قربانیاں اسلام آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے دی گی ہیں کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے




آج مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیوکو پچاس دن ہونے کو ہیں کشمیر عملا جیل میں تبدیل ہوچکا ہے کشمیری ماہیں بہنیں روزانہ انتظار میں رہتی ہیں کہ کب پاک فوج ان کی مدد کو آے گی مظلوم کشمیریوں کی صبح و شام پاک فوج کے انتظار میں گزرتی ہے پاکستان کے وزیر اعظم کشمیریوں کے دکھ درد کو محسوس کریں اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ سے بھارت کے خلاف ایسے اقدامات کرواہیں




جو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہوں اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی دباو بروے کار لاہیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آزاد خطہ کے لوگ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مظلوموں کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں نکلیں کشمیری آپ کی مدد کے منتظر ہیں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے جلسے جلوس ریلیاں وقت کی ضرورت ہے جس طرح جماعت اسلامی پورے پاکستان میں کشمیر کے حوالے سے سرگرم ہے باقی جماعتیں بھی اس کی تقلید کریں




اس سے سیز فاہر لاہن کے اس پار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ملت کے مشکور ہیں کہ جس نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے کشمیر کے بارے آواز بلند کی ہے اس وقت بہت نازک مرحلہ ہے پاکستانی عوام تمام سیاسی جماعتیں سول سو ساہیٹی طلبا وکلاء علماء کسان و مزدور سب کو میدان میں نکلنا ہوگا اور کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہونا ہوگا




اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے پاکستانی میڈیا کشمیر کے ابلاغی محاذ پر اپنے حصے کا کردار ادا کرے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچاے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کو اجاگر کیا جاے یہ ہمارا فر ض بھی ہے اور ہم پر قر ض بھی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں