خانپور کا رہائشی 55سالہ نشئی شخص نشے کی غرض سےمعصوم بچے کو فروخت
ترنول(بمحمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)خانپور کا رہائشی 55سالہ نشئی شخص نشے کی غرض سےمعصوم بچے کو فروخت کرنے ترنول پہنچ گیا.ترنول پولیس اور ترنول پریس کلب کی مشترکہ کوششوں سے ورثاء سے رابطہ کر کے بچہ حوالے کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق ترنول پولیس کو اطلاع ملی کہ ترنول فتح جنگ روڈ پر ایک مشکوک شخص معصوم بچے کو اٹھا کر پھر رہا ہے.
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا.تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ہارون نامی شخص خانپور جولیاں کا رہائشی ہے,اور بچہ اپنے گھر سے اٹھا کر لے آیا وہ نشے کا عادی ہے
اور ترنول کے علاقہ ڈورے سے منشیات لینے آیا تھا. ترنول پریس کلب اور ترنول پولیس نے کوشش کرتے ہوئے ورثاء سے رابطہ کیا اور ورثاء کو تھانے بلا کر 6ماہ کا بچہ ان کے حوالے کر دیا.