96

پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے وجیہہ اکرم کا گرلز ماڈل اسکول سنگجانی کا دورہ,

پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے وجیہہ اکرم کا گرلز ماڈل اسکول سنگجانی کا دورہ,

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے وجیہہ اکرم کا گرلز ماڈل اسکول سنگجانی کا دورہ,آوٹ آف اسکول بچوں کی کلاس میں بچیوں کے گھل مل گئیں,بچوں سے پیار کیا اورتصاویر بنائیں اور تحائف تقسیم کئے. بچیوں کو پڑھانے والی ٹیچر نفیسہ سعید کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا.

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم نے سیکٹر ترنول میں گرلز اسکول سنگجانی میں کا دورہ کیا,وہاں پڑھنے والی آوٹ آف اسکول بچیوں سے ملاقات کی.اس موقع پر انہوں نے میڈیا سےکرتے ہوئے کہا کہ

بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں نے تعلیم کے اوپر کوئی توجہ نہ دی,اس قوم کیلئے یہ چیلنج ہے کہ کس طرح ھم سب نے ملکر ناانصافی کے نظام کو ختم کرنا ہے,والدین اور عوام سے ملکر تعلیم کو عام کرنا ہے,

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں سٹاف کی کمی اور اسکولز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے موجودہ گورنمنٹ خصوصی اقدامات اٹھائے گی.اس موقع پر ایریا ایجوکیشن آفیسر ترنول ڈاکٹر احسان محمود,میڈم نادیہ مظہر, رانا جاوید,میڈم نفیسہ سعید اور دیگر انکے ہمراہ تھیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں