168

اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی عاصم ملک

پاکستان (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف ) اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ایک دن یہ سب چہرے بے نقاب ہو جائیں گے اور اوورسیز پاکستانی ان چہروں کو پہچان جائیں گے




ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے بیان میں کیاان کا کہنا تھا کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے اصل مسائل کی طرف کبھی توجہ نہیں دلائی گئی اور چند مخصوص لوگوں نے حکومتی وفود کو اپنے من پسند افراد سے ملا کر ورغلایا ان افراد نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوںکے نام کو کیش کرایا




اور اپنے ذاتی مفادات حاصل کئے کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ تاریخ ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی کیونکہ ان عناصر نے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے جذبات سے کھلواڑ کیاان عناصر نے اوورسیز پاکستانیوں کے سلگتے مسائل پر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی میں




ان عناصر کو بے نقاب کر کے ان کا مکروہ چہرہ اوورسیز پاکستانیوں کے سامنے عیاں کروں گا کیونکہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے اجتماعی مسائل کو حل کرنے کی بجائے ہمیشہ ان میں اضافہ کیا میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں