Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے نام اور حقوق پر دھوکا دیا جا رہا ہے کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے نام اور حقوق پر دھوکا دیا جا رہا ہے کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے نام اور حقوق پر دھوکا دیا جا رہا ہے کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) اوورسیز پاکستانیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق سے رہنا چاہیےاور اپنے اطراف میں خیال کرنا چاہیے کہ کوئی سیاسی شخصیت، سماجی تنظیم یا کوئی شخص ان کے نام کو استعمال کر کے اپنے ذاتی مفادات حاصل نا کر رہا ہو، ان خیالات کا اظہار




معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے نام اور حقوق پر دھوکا دیا جا رہا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف کمیونٹیوں، علاقوں اور زبانوں میں تقسیم کرکے مخصوص لوگ اپنے ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ




اوورسیز پاکستانیوں کو اب جاگنا ہوگا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے صحیح افراد کا ساتھ دینا ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کو تمام تر سیاسی، علاقائی اور لسانی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا اور انکو ایسے افراد پر نظر رکھنی ہوگی جو ان کی ہمدردیاں سمیٹ کر پاکستان اور پاکستان سے




باہر انکے نام پر ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں، میری کوششیں بھی اس حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہیں اور میں بھی ان چہروں کو بے نقاب کرتا رہوں گا جو اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں لیکن سب سے اہم اور پہلا نقطہ یہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اچھے اور برے کی پہچان کرنی ہوگی تاکہ ان مفاد پرستوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے




Exit mobile version