69

تھانہ گولڑہ سے لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی پولیس نے تلاش کر لی

تھانہ گولڑہ سے لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی پولیس نے تلاش کر لی

اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر )تھانہ گولڑہ سے لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی پولیس نے تلاش کر لی.بچی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی تین سال بیٹی گھر سے باہر نکلی جو مل نہیں رہی کہیں لاپتہ ہوگی ہےاطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ گولڑہ اقبال گجر نے فوری جائے

وقوعہ کا معائنہ کیا اور بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا.ایس ایچ او گولڑہ اور ان کی ٹیم نے لاپتہ ہونے والی بچی کی تلاش شروع کردی




ایس پی صدر کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے بہت ہی کم وقت میں بچی کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کردیا.بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا.آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے گولڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں