Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محمد ایوب چوہدری ، سابق چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

محمد ایوب چوہدری ، سابق چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

محمد ایوب چوہدری سابق چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، صدر دفاتر ، اسلام آباد میں سابق چیئر مین پی اے آرسی جناب محمد ایوب چوہدری کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔




تقریب کا اہتمام زرعی تحقیقاتی کونسل کے سائنسدانوں اور ملازمین کی جانب سے کیا گیا۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے نئے چیئر مین ڈاکٹر محمد عظیم خان نے محمد ایوب چوہدری کی کونسل اور اس کے ملازمین کے لئے کی جانی والی خدمات کو سراہا ۔




ڈاکٹر عظیم نے مزید کہا کہ زرعی تحقیقاتی کونسل نے سابق چیئر مین کی زیر نگرانی مختلف زرعی و انتظامی شعبوں میں کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں اور ان کی کونسل کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔




اس موقع پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئر مین ، محمد ایوب چوہدری نے کونسل کے ملازمین اور سائنسدانوں کے رویے کو عمدہ قرار دیا اور کہا پی اے آر سی زرعی تحقیق کا بہت بڑا ادارہ ہے اور کونسل کا ملکی زرعی خود کفالت کے حصول میں بہت بڑا کردار ہے




نیز انہوں نے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ نئے چیئر مین ڈاکٹر محمد عظیم خان کی تعیناتی سے کونسل ملکی غذائی تحفظ اور زرعی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ نیز ڈاکٹر عظیم کی سرپرستی میں پی اے آر سی کا ادارہ زرعی تحقیق و ترقی میں اپنا شاندار کردار ادا کریگا




اور نئے چیئر مین پی اے آر سی اپنے تجربے اور صلاحیتوںکی بناء پر پی اے آر سی کے سائنسدانوں کوجدید زرعی تحقیقی نظام کے تحت اپنے زرعی مقاصد حاصل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہونگے تاکہ ملک زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہو سکے۔




Exit mobile version