86

نیلام عام کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کےممبر فنانس کی سربراہی میں 11 رکنی کمیٹی کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے

 نیلام عام کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کےممبر فنانس کی سربراہی میں 11 رکنی کمیٹی کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد کےمختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کےتمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔




یہ نیلامی مورخہ22 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جناح کنونشن سینٹر میں کی جائےگی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے نیلام عام کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کےممبر فنانس کی سربراہی میں 11 رکنی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی کے دیگرممبران میں سی ڈی اے کے ممبر




اسٹیٹ،ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈائریکٹرجنرل لاء، ڈپٹی فنانشل ایڈوائزرII-،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹر اربنپلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ II-،ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹI-(

ویسٹ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ونگ شامل ہیں۔




تین روزہ نیلام عام میں 22 اکتوبر کو اسلام آباد کےسیکڑG-10،F-10،F-11اورسیکٹرD-12 کے مختلف سائز کے رہائشی پلاٹ نیلام کئےجائیں گے جبکہ مورخہ 23 اور 24 اکتوبر کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹروںمیں واقع کمرشل پلاٹ نیلام کئے جائیں گے۔




کمرشل پلاٹوں میں مرکز G-9،مرکز G-10، مرکزG-11، مرکزD-12،مرکزF-10،مرکزI-11، مرکز I-8 کے پلاٹوں کے علاوہ بلیو ایریا F-7،بلیوایریاG-9،بلیو




ایریاءG-8 کے پلاٹ نیلام کئے جائیں گے۔ نیلام کئے جانےوالے دیگر کمرشل پلاٹوں میں ڈپلومیٹک انکلیو میں اپارٹمنٹس کے پلاٹ، مرکزF-10 میں لگژری اپارٹمنٹس، مرکز G-9 میں میرج ہال،مرکزI-8 اور گارڈن




ایونیو مری روڈ کے ہوٹل پلاٹ، G-11 مرکز میں ہسپتال کے لیے پلاٹ سمیت آئیجے پی روڈ I-9/4 کے کمرشل پلاٹ اور پیٹرول پمپ کے پلاٹس شامل ہیں۔اسی طرح سیکٹر I-11/2 کے ٹمبر پلاٹ، انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ کےانڈسٹریل پلاٹ، I-10/3کے انڈسٹریل پلاٹ اور پارک




انکلیو کے کمرشل پلاٹبھی نیلام کئے جائیں گے۔ نیلام عام میں G-9/1 اورG-9/2 کے کلاس تھریشاپنگ سینٹر کے علاوہ سیکٹر G-10/3،سیکٹر G-11/3، سیکٹر G-11/4،




سیکٹرD-12، سیکٹر I-11/1اور I-11/2،سیکٹرI-14/3،I-14/4اور I-16/2 اور




مارگلہ ٹاؤن میں واقع کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹ بھی نیلام کئے جائیں
گے۔
نیلامی سے متعلق قواعد و ضوابط اور دیگر تفصیلات پر مشتمل بروشر سی ڈی اے



کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ سی ڈی اے نے نیلامی کےدنوں میں نیلام عام میں حصہ لینے والوں کی سہولت کے لیے جناح کنونشنسینٹر میں بینکوں کے خصوصی کاؤنٹر بنانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ نیلامیصبح 10 بجے شروع کی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں