102

میر الہٰی بخش انیل بھٹی کو راجپوت بھٹی گرینڈ انٹرنیشنل الائنس کا مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین منتخب

میر الہٰی بخش انیل بھٹی کو راجپوت بھٹی گرینڈ انٹرنیشنل الائنس کا مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین منتخب

اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر )راجپوت بھٹی برادری کی خدمت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا،تمام برادری کو گرینڈ الائنس کے مرکزی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا میرا مقصدِحیات،تمام فیصلے باہمی مشاورت سے برادری کے وسیع تر مفاد میں کیئے جائیں گے،





مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین کیلئے انیل بھٹی بہترین انتخاب،میر الہٰی بخش بھٹی کی قیادت میں گرینڈ الائنس زیادہ بہتر انداز میں منظم و فعال ہو کر برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔تفصیلات کے مطابق راجپوت بھٹی گرینڈ انٹرنیشنل الائنس کا اہم مشاورتی اجلاس گزشتہ روز اتوارکو سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اس اہم اجلاس میں تمام اعلیٰ قیادت نے خصوصی طور پر شرکت کی۔




اجلاس میں اعلیٰ قیادت کی باہمی مشاورت و رضامندی سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اور راجپوت بھٹی اتحاد پاکستان کے چیئرمین میر الہٰی بخش انیل بھٹی کو راجپوت بھٹی گرینڈ انٹرنیشنل الائنس کا مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے




نو منتخب چیئرمین میر الہٰی بخش انیل بھٹی نے کہا کہ راجپوت بھٹی برادری کی خدمت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا۔تمام برادری کو گرینڈ الائنس کے مرکزی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا میرا مقصدِ حیات ہے۔غریب راجپوت بھٹی کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔صحت،تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں اپنی برادری کو ہر علاقے میں مہیا کی جائیں گی۔راجپوت بھٹی برادری کا اقوامِ عالم میں ایک بڑا نام و مقام ہے




۔کچھ لوگ ہماری برادری کے اعلیٰ حسب و نسب کو مسخ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے لیکن وہ یا درکھیں ان کی کوششیں برآور نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام راجپوت بھٹی برادری کو گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کی عام دعوت دیتا ہوں۔اپنے تمام تر ذاتی مفادات کو پسِ پشت رکھتے ہوئے صرف اور صرف برادری ازم پر ایک مرکزی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں۔




اس موقع پر سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین وسیم الرحمن بھٹی نے کہا کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے برادری کے وسیع تر مفاد میں کیئے ہیں۔مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین کیلئے میر الہٰی بخش انیل بھٹی بہترین انتخاب ہے۔ان میں مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین کا اہم عہدہ سنبھالنے کی اہلیت موجود ہے




اور ہمیں یقین ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کو مزیدفعال اور بہتر انداز میں منظم کریں گے۔گرینڈ الائنس کو اس وقت جو سب سے اہم مسئلہ درپیش ہے وہ برادری کا اتحاد ہے اور اس سلسلے میں میر الہٰی بخش انیل بھٹی جوکہ پہلے ہی راجپوت بھٹی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے

دن رات جدوجہد کر رہے ہیں ایسے وقت میں ان کا گرینڈ الائنس کے ساتھ اتحاد کرنا اور مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین منتخب ہونا یقینا گرینڈ الائنس کی بہت بڑی کامیابی ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان عامر شہزاد بھٹی نے کہا ہمارا مشن اپنی غریب راجپوت بھٹی کو اپ گریڈ کرنا ہے




اور اس سلسلے میں ہم ہر ممکن بہتری کا اقدام اٹھائیں گے۔ہم میر الہٰی بخش انیل بھٹی کو گرینڈ انٹرنیشنل الائنس کا مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاکر گرینڈ الائنس کے مشن کو مزید آگے

بڑھائیں گے۔انشاء اللہ بہت جلد اپنے نومنتخب مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین کی تقریبِ حلف برداری منعقد کریں گے اور باقاعدہ طور پر پاکستان بھر میں برادری کے ساتھ رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔




اپنی تمام راجپوت بھٹی برادری کو گرینڈ انٹر نیشنل الائنس کے مرکزی انٹر نیشنل پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔ہم اپنی تمام اعلیٰ قیادت اور مرکزی انٹرنیشنل چیئرمین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔نو منتخب چیئرمین میر الہٰی بخش انیل بھٹی کی قیادت گرینڈ انٹرنیشنل الائنس ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں