112

کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی کےحوالے سے سی ڈی اے کے مختلف شعبوں کا نیلام کے لئے پیش کئے جانے والے پلاٹوں کا جائزہ

کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی کےحوالے سے سی ڈی اے کے مختلف شعبوں کا نیلام کے لئے پیش کئے جانے والے پلاٹوں کا جائزہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی کےانتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے سی ڈی اے کے مختلف شعبوں نے نیلام کے لئے پیش کئے جانے والے پلاٹوں کا جائزہ لینے کے لئے ہفتے کے روز ان پلاٹوں کا دورہ کیا۔




دورہ کے موقع پر اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ نیلا می کے لئے پیش کئے جانےوالے تمام پلاٹس ہر طرح سے کلیئر ہوں۔جوائنٹ انسپیکشن میں انفورسنمنٹ ڈائریکٹوریٹ، پلاننگ ونگ، اسٹیٹ مینجمنٹ ون اور ٹو اور دیگر شعبوں کےعملے اور افسران نے حصہ لیا۔دورہ کے موقع پر آکشن کے تمام پلاٹ ہر طرح کلیئر پائے گئے تاہم دو پلاٹوںمیں کچھ عا رضی تجا وزات تھیں




جن کو انفورسمنٹ کی ٹیم نے فی الفور ختم کر دیا۔ مزید برآں اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ نیلام کے لئےپیش کئے جانے والے پلاٹوں کی سائٹس پر پلاٹ نمبر، سائز اور دیگر معلومات سے متعلقہ بورڈ آویزاں کئے جا چکے ہیں۔سی ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کا




نیلامی 22اکتوبر سے24اکتوبر 2019تک جناح کنونشن سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ تین روزہ نیلامی کے پہلے روز اسلام آباد کے مختلف ڈویلپڈ سیکٹروں کے رہائشی پلاٹ جبکہ 23اور 24اکتوبر کو کمرشل پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں