155

اسلام آبادکے سیکٹر آئی پندرہ میں ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے لئے تمام تر اقدامات حتمی مراحل میں داخل

اسلام آبادکے سیکٹر آئی پندرہ میں ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے لئے تمام تر اقدامات حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)اسلام آبادکے سیکٹر آئی پندرہ میں ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے لئے تمام تر اقدامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئ ہیں۔ سی ڈی اے نے سیکٹر آئی۔ پندرہ کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیےبذریعہ اخبارات پری کوالیفکیشن کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔




سیکٹر آئی۔ پندرہ سال 2000 میں کم آمدنی والے افراد کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کھولا گیا تھا۔ تاہم ماضی میں اس سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا اور اس سیکٹر کے پلاٹوںکے الاٹیز گزشتہ بیس سالوں سے اپنے پلاٹوں پر گھر بنانے سے قاصر تھے۔




سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے جب اسلام آباد میں گزشتہ کئی دہائیوں سےترقیاتی کاموں کے تعطل کے شکار منصوبوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا توسی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے سیکٹر آئی پندرہ کی ڈویلپمنٹ کو بھی سرفہرست رکھا کیونکہ یہ سیکٹر صرف کم آمدنی والے افراد کے لئے ڈیزائن کیاگیا تھا۔ سیکٹر آئی۔پندرہ میں مختلف سائز 10290 پلا ٹ الاٹ کیے گئے تھے اور اس سیکٹر آئی۔پندرہ کی مکمل ارا ضی کا قبضہ بھی سی ڈی اے کے پاس موجود ہے۔




مگر اس سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے۔ سی ڈی اے نے سیکٹر آئی۔پندرہ کے میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کو یقینی بنانے کے لیےانوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی(EPA) سے سیکٹر کی ماحولیاتی جائزے کے لیےدرخواست کی اور انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے زیر اہتمام 19 اگست 2019کو سیکٹر ٓئی۔پندرہ کی ماحولیاتی رپورٹ کے لئے عوام الناس اور دیگر




اسٹیک ہولڈرز سے بھی رائے لی گئی۔ جس کے لیے بذریعہ اخبارات مشتہر کیاگیا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام الناس کو آگاہ کیا جاسکے اور وہ اپنی رائے اور تجاویز دے سکیں اور متاثرہ افراد بھی اپنا مؤقف دے سکیں۔19 اگست 2019 کو ہونے والے عوامی سماعت کے بعد توقع ہے کہ انوائرمینٹ پروٹیکشن ایجنسی(EPA) بہت جلد اس منصوبے کے لیے این او سی(NOC) جاری




کردے گی.تعطل کے شکار ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے ضمن میں سی ڈی اے کی موجودہانتظامیہ نے سیکٹر۔ آئی پندرہ کی ڈویلپمنٹ کوئی شروع فوری شروع کرنے کےلیے اس میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور دیگر قواعد و ضوابط کو مکمل کرنے کے بعد اس سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کے لئے 5656.24 ملین روپے کاPC-I بھی منظور کرچکا ہے




. سیکٹر آئی۔ پندرہ کی ڈیویلپمنٹ کے کام کے فوری آغاز کیلئے مطلوبہ اقدامات مکمل ہو جانے کے باعث توقع ہے کہ سیکٹر آئی۔پندرہ کی ڈویلپمنٹ کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا جس سے نہ صرف اس سیکٹر کے الاٹیوں کو اپنے پلاٹوں پر گھر بنانے کی سہولت حاصل ہوگی




بلکہ سیکٹر کی ڈیویلپمنٹ سمیت دیگرسیکٹروں میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کےبعد سی ڈی اے کے ریوینو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اوران سیکٹروں سےوصول ہونے والا ریونیو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیاجائے گا۔ تاکہ اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں