Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جی ٹی روڈترنول پر باراتیوں کی تیز رفتار کار الٹ گئی

جی ٹی روڈترنول پر باراتیوں کی تیز رفتار کار الٹ گئی

جی ٹی روڈترنول پر باراتیوں کی تیز رفتار کار الٹ گئی

اسلام آباد( اسحاق عباسی چیف رپورٹر)جی ٹی روڈترنول پر باراتیوں کی تیز رفتار کار الٹ گئی،ایک جاں بحق،10سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی۔تفصیلات کے مطا بق ترنول سے مردان جانے والی شادی کی بارات میں





شامل کار نمبری ایل ای بی 9392تیز رفتاری کی وجہ سے جی ٹی روڈترنول ضلع ٹیکس کے قریب درخت کے ساتھ ٹکرا کر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی۔گاڑی کی ڈکی میں سوار حیات خان سکنہ تخت




بائی مردان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا. جبکہ 10سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی.حادثہ کے فورا بعد موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو1122کے ذریعے پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔




Exit mobile version