137

سرمایہ کاری کیلئے پاکستان سے بہتر مارکیٹ اس وقت کہیں نہیں الطا ف احمد بٹ

سرمایہ کاری کیلئے پاکستان سے بہتر مارکیٹ اس وقت کہیں نہیں الطا ف احمد بٹ

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ممتاز کشمیری رہنماء الطا ف احمد بٹ نے دولت مشترکہ برطانیہ کے بزنس کمیونٹی کو کہا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان سے بہتر مارکیٹ اس وقت کہیں نہیں۔پاکستان آسان کاروبا ر کے حوالے سے دنیا کی رینکنگ میں بھی اس وقت ٹاپ پر ہے ۔ دولت مشترکہ ، برطانیہ کے بزنس مین ، صنعتکاراور پروفیشنلز مسئلہ کشمیر پر انسانیت کی ایماء پراپنامثبت کردار اداکریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہاؤس ان کامن میں Hopeman consultants کے سربراہ ڈاکٹر صبور جاوید کے زیر اہتمام “بریگزٹ اور کامن ویلتھ” کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت لارڈ ڈیکن میکنائر نے کی اس موقع پر دنیا بھر سے مختلف شعبہ زندگی کے ماہرین ، بزنس پروفیشنلز ، تعلیم سے جڑی شخصیات ، ممبران برطانوی پارلیمینٹ کی بڑ ی تعداد نے موجود تھی،

ممبر پارلیمینٹ ایڈی ہگس ،غلام محی الدین ڈار، پروفیسرشہزاد میمن، ڈاکٹر الماس خان ، ڈاکٹر شبیر قریشی بھی موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ اس اعلیٰ فورم اور دانشور شخصیات کے درمیان آکر مجھے فخر ہورہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر دنیا کی توجہ چاہتا ہے ،





ظالم مودی اور بھارتی سرکار نے کشمیریوں سے نہ صرف ان کی شناخت چھین لی ہے بلکہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑبھی توڑ رہا ہے ،ہندو کی ذہنیت کا اندازہ اس سے لگائیں کہ صرف 2ارب ڈالر کے پھل و فروٹ اس و قت وادی کشمیر میں تباہ کردیے گئے ہیں ، اس کے باجود کشمیری حق خودارادیت اور آزادی کیلئے اپنا علم بلند کئے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ دولت مشترکہ بریگزٹ کی وجہ سے پریشان ہے ،





میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان لائیں ،پاکستان اس وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس وقت جنوبی ایشیا کا ابھر تا ہوا زرخیز ملک ہے ۔، جو اپنے آپ میں ایک بڑی مارکیٹ بھی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پر امن اور سرمایہ کاروں کیلئے




بہترین ملک کا درجہ حاصل کیا ہے ، پاکستان میں معیشت ، تعلیم اور رئیل اسٹیٹ میں کامیاب سرمایہ کاری کی بے پناہ گنجائش ہے ،وزیراعظم نے نیا گھر سکیم اور ہائی رائز بلڈنگزکا تصوردیا ہے ،جس سے اس شعبے میں انقلاب آگیاہے ، پاکستان کی بزنس کمیونٹی دولت مشترکہ کی




بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہے ، اس موقع پر ڈاکٹرو سیم ، ڈاکٹر رامیندر سنگھ، ڈاکٹر منیر عباسی ، پروفیسر شاہد اقبال ، مصباح الرحمن نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ مزید پھلے پھولےگا، دولت مشترکہ کے تمام ممالک کیلئے پاکستان بنگلہ دیش میں بزنس کیلئے مواقع موجود ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں