ملک بحرانوں کا شکار ہے اسکی وجہ ہمارے اعمال ہیں, مفتی علی زمان
اسلام آباد ترنول( محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ملک بحرانوں کا شکار ہے اسکی وجہ ہمارے اعمال ہیں, مفتی علی زمان,آج مسلمان اسلام سے دور ہوتے جارہے ہیں اسی لئے پریشان ہیں. مفتی علی زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان ہمارا اسلامی ملک ہے
جس میں اسلام کا بول بالا ہونا چاہیے. سیاسی جماعتوں کو کرسی کی جنگ لڑنے کی بجائے ملک کا سوچنا چاہیے. آج پاکستان میں مذہبی و دینی جماعتوں نے بہت کام کیا ہے جس سے عوام میں دینی شہور اجاگر ہوا ہے.
موجودہ حکومت عوام کو رلیف فراہم کرے اور مذہبی جماعتوں کو ساتھ ملا کر چلے.انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں سے لاکھوں حفاظ کرام اور علمائے کرام تیار ہو کر نکلتے ہیں. حکومت اگر درست سمت چلتی تو آج دھرنوں کی نوبت نہ آتی.