پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں گندم کی پیداوار باقی صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہوتی ہے صالح محمد
اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صالح محمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں گندم کی پیداوار باقی صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہوتی ہے، اور صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی فلور مل انڈسٹری اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے 80 فیصدگندم پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے خریدتے ہیں،
اس سال نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد موجودہ پنجاب حکومت نے مختلف حیلے بہانے کر کے دیگر صوبوں کی خریداری میں روڑے اٹکائے اور پابندیاں لگائیں جس کے عوض ان صوبوں کی فلور ملز ضرورت کے
مطابق اسٹاک نہیں خرید سکیں، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پنجاب حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے صوبہ پنجاب سے خیبر اور بلوچستان جانے والے گندم پر ناجائز پابندی عائد کر دی ہے جس کیوجہ سے دونوں صوبوں کی انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے،
جبکہ صوبوں میں بھی غذائی قلت کے خطرات لاحق ہورہے ہیں، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ پنجاب میں ملوں کو گندم سرکاری سبسیڈائز نرخوں پر فراہم کر رہی ہے لیکن ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، خیبر اور بلوچستان کی فلور ملزاوپن مارکیٹ سے گندم خریدتی ہیں اور اس پر پابندی سراسر زیادتی ہے،
انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلور ملز کے مسائل پر توجہ دے اور چھوٹے صوبوں کی فلورملز کا استحصال بند کیا جائے اور ناجائرز پابندیاں ختم کی جائیں انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت توجہ نہ دی گئی تو چھوٹے صوبوں میں شدید غذائی قلت کا خطرا ہو سکتا ہے،