Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

فیصل ایونیو انڈر پاس پر تعمیراتی کام شروع چیئر مین سی ڈی اے

فیصل ایونیو انڈر پاس پر تعمیراتی کام شروع چیئر مین سی ڈی اے

فیصل ایونیو انڈر پاس پر تعمیراتی کام شروع چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) فیصل ایونیو پر G-7/G-8 انڈر پاس پر ارتھ ورک اورتعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل سی ڈی اے نے سیکٹرG-7سروس روڈ ویسٹ کی کشا دگی کاکام شروع کر دیا ہے تا کہ فیصل مسجد سے زیرو پوائنٹ اور کشمیر ہائی وے کی طرف جانے والی ٹریفک کو اس پر موڑا جا سکے۔




چیئر مین سی ڈی اے نے انجینئرنگ ونگ کو ہدایت کی ہے کہ فیصل ایونیو پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے انڈر پاس پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل اسلام آباد ٹریفک پولیس اور سی ڈی اے کے ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر ایک جا مع ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔




اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے دوران سیکٹرG-7کی سروس روڈ ویسٹ کی کشا دگی کے لئے کنٹریکٹر نے کام شروع کر دیا ہے جس کی تکمیل کے بعد فیصل مسجد سے آنے والی ٹریفک کو اس پر موڑا جائے گا۔




سروس روڈویسٹ پر کشا دگی کا کام اگلے ہفتے میں مکمل کر کے ٹریفک کو اس پر موڑ دیا جائے گاجس کے بعد انڈر پاس پر کھدائی اور دیگر تعمیراتی کام کا با قاعدہ طور شروع کیا جائے گا۔
اگلے مرحلے کے دوران سیکٹر G-8کی سروس روڈ ایسٹ کو کشادہ کیا جائے گا جس کے بعد زیرو پوائنٹ اور کشمیر ہائی وے سے آنے والی ٹریفک کو اس پر موڑا جائے گا۔ جناح ایونیو، مارگلہ روڈ اور فیصل مسجد اور ملحقہ سیکٹروں پر جانے والی ٹریفک سیکٹر G-8کی سروس روڈ ایسٹ کو استعمال کرے گی۔




فیصل ایو نیو G-7/G-8انڈر پاس کے عوامی فلا حی منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے بعد شہر کے مشرقی حصے کوبلا رکاوٹ مغربی حصے کے ساتھ رسائی مل سکے گی۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد جہاں فیصل ایونیو پر ٹریفک کے بہاؤ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی وہاں سیکٹر G-7اور G-8کی آپس میں رسائی بھی سہل ہو جائے گی




۔
سی ڈی اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ فیصل ایونیو پر انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ادارے کے ساتھ تعا ون کریں تا کہ تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ ایونیو پر ٹڑیفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے۔




Exit mobile version