71

جعل سازی سے الیکشن میں دھاندلی کروانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ملک حفیظ الرحمان ٹیپو

جعل سازی سے الیکشن میں دھاندلی کروانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ملک حفیظ الرحمان ٹیپو

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) جعل سازی سے الیکشن میں دھاندلی کروانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ پہلے بھی چیئرمین بنا اب بھی اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی محبت سے میدان ماریں گے۔





میرا ٹکٹ میرے عوام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یوسی 46بھڈانہ کلاں ملک حفیظ الرحمان ٹیپو نے اپنی رہائشگاہ پر اہلیان یوسی کے اعزاز میں دیئے گئے پروقار عشائیے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی سرائے خربوزہ غضنفر علی خان، زبیر فاروق خان، ملک کامران غنی گجر، ملک طارق، ملک عالمگیر، ملک طاہر پراچہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ملک حفیظ الرحمان ٹیپو نے کہا کہ ہم پہلے بھی عوام کے خدمتگار تھے انشاء اللہ آئندہ بھی رہیں گے جعل سازی سے میرے حلقہ میں 3000سے زائد بوگس ووٹ شامل کرکے مجھے ہرانے کی کوشش کی گئی لیکن عزت و ذلت میرے رب کے ہاتھ میں ہے ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔




آج ہزاروں افراد کا اجتماع دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں حلقہ میں جتنے ووٹ زیادہ ہوں گے ہماری اکثریت اتنی ہی زیادہ ہوگی لیکن ہم چاہتے ہیں جو جس علاقے کی ووٹ ہے وہاں واپس جانی چاہیئے۔ ہم نے حلقہ میں تاریخی ترقیاتی کام کرائے جن میں سوئی گیس، پانی، بجلی کی فراہمی




، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ عوام نے دوبارہ محبت دی تو پنڈ ہون میں سوئی گیس فراہمی سمیت دیگر کام بھی کرائیں گے۔ غضنفر علی خان نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا حفیظ الرحمان ٹیپو کیساتھ ہے۔




زبیر فاروق خان نے کہاکہ اس علاقے میں ملک حفیظ الرحمان ٹیپو سے بہتر کوئی چوائس نہیں۔ ملک کامران غنی گجر نے کہاکہ اہلیان علاقہ نے آج ہمارے دل جیت لیے ہیں میں ڈھوک مکھن، پنڈ ہون، نون،شیخپور، ڈھوک کشمیر اور نوگزی والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے لیے اپنے دروازے کھولے۔ ہماری جند اور جان ان کیلئے حاضر ہے۔ ملک کامران غنی گجر نے کہا




کہ میں جعل سازوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم میدان میں اتر آئے ہیں فتح انشاء اللہ ہماری ہوگی۔ جعلی ووٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عشائیہ میں ڈپٹی میئر اعظم خان، چیئرمین جھنگی سیداں حاجی گلفراز خان




، چیئرمین یوسی ترنول ملک رضوان، ملک غلام صمدانی، حاجی ملک احسان غنی گجر، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ساجد عباسی و عمائدین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی اور میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں