Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اپوزیشن کا لاکھوں لوگ اسلام آباد لانے کا دعوی ٹھس ہو گیا ہے عامر مغل

اپوزیشن کا لاکھوں لوگ اسلام آباد لانے کا دعوی ٹھس ہو گیا ہے عامر مغل

اپوزیشن کا لاکھوں لوگ اسلام آباد لانے کا دعوی ٹھس ہو گیا ہے عامر مغل

اسلام آباد (اسحاق عباسی چیف رپورٹر )اپوزیشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے.اپوزیشن کا لاکھوں لوگ اسلام آباد لانے کا دعوی ٹھس ہو گیا ہے.ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عامر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا .ان کا کہنا تھا کہ کہ




11 پارٹیوں کا مکس اچار مل کر بھی چند ہزار لوگ حکومت کے خلاف اکٹھے کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔پاکستانی عوام باشعور ہو چکی ہے۔اور اب ان آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کو تیار نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کا خطاب ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا.مولانا کا حکومت اور اداروں کو دو دن کا الٹی میٹم درحقیقت اپنے لئیے دو دن کی مہلت مانگنا ہے۔




مولانا نے پاکستان کی عوام کے سامنے 15 لاکھ لوگ لانے کا دعوی کیا تھا کہ لیکن 15000 لوگ لانے میں بھی ناکام ہوئے ہیں.مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے تاریخ کی بدترین دہشت گردی کرتے




ہوئے 90 دن سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے لیکن اپوزیشن کی کوشش ہے کہ عوام کی توجہ کشمیر سے ہٹی رہے۔۔۔۔۔ مولانا نے درحقیقت عالمی میڈیا کی توجہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔مولانا نے اپنے کرہشن پارٹنرز کو بچانے کیلئیے اپنا آخری زور بھی لگا دیا ہے .




مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ 30 سالوں میں شریف خاندان اور زرداری خاندان کے ساتھ مل کر اس قوم کا جو مال لوٹا اس مال کو حلال کرنے کی ناکام کوشش کی۔ مولانا جتنی بھی کوشش کر لیں اپنے لیے اور شریف زرداری خاندان کیلئے کوئ NRO نہیں ملے گا۔آج مولانا صاحب جس




غریب ، مزدور اور کسان کی بات کر رہے ہیں ۔ اسی غریب ، مزدور اور کسان کا گزشتہ 30 سالوں سے مولانا فضل الرحمان میاں نواز شریف ، زرداری ، اسفند یار ولی ملکر لوٹ رہے ہیں.گزشتہ 30 سالوں میں پاکستانی عوام کو لوٹنے والے تمام چہرے آج مولانا کے کینٹینر پر جمع ہیں.




مولانا اس وقت سے ڈریں کہ 22 کروڑ عوام ان کو کینٹینر سے آ کر گرفتار کر لیں اور ان کی کرپشن کا حساب لیں۔نواز شریف دور میں ختم نبوت ؐ کے قانون میں ترمیم کی ناپاک کوشش کی گئی لیکن مولانا کی غیرت ایمانی نہیں جاگی ۔ عامر مغل نے کہا کہ آج پاکستان میں ایک عاشق رسول ؐ کی حکومت ہے




جو کہ ناموس رسالت ؐ کا کیس پوری دنیا میں لڑ رہا ہے اور آج مولانا اس کے خلاف تحفظ ناموس رسالت ؐ کے نام پر کرپشن بچاو مارچ کر رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا نام تاریخ میں علمائے سوء کی لسٹ میں پہلے نمبر پر لکھا جائے گا.




ایک طرف پاکستان کے ہزاروں جید علمائے دین لوگوں کو دعوت و تبلیغ کا درس دینے رائے ونڈ میں اکٹھے ہو رہے ہیں.دوسری طرف چند علمائے سوء مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پاکستان کو لوٹنے والوں کو بچانے کیلئے اسلام آباد میں جمع ہیں.ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے چند علماے سوء کی ” چور لٹیرے بچاو ” تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔




مولانا فضل الرحمان کو اپنی پارٹی کا نام ” جمیعت علمائے اسلام ” سے بدل کر ” جمیعت علمائے چور بچاو” رکھنا چاہئیے ۔پاکستان کے دینی مدارس میں پڑھنے والے 30 لاکھ طلباء نے بھی چند علمائے سوء کی ” چور بچاو ” تحریک سے لاتعلقی کا قابل تحسین اعلان کیا ہے۔۔۔ عامر مغل نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل




اس وقت محب وطن وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں میں ہے پوزیشن کا ملکی ترقی روکنے کا ناپاک ارادہ کامیاب نہیں ہو گا۔پاکستان انشاللہ عمران خان کی قیادت میں ترقی کرے گا۔ غریب، مزدور اور کسان خوشحال ہو گا۔22 کروڑ عوام کی دعائیں اور سپورٹ عمران خان کے ساتھ ہے




Exit mobile version