Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی وزیر کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے اسلام آباد میں ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن کی خصوصی مہم کا آغاز

وفاقی وزیر کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے اسلام آباد میں ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن کی خصوصی مہم کا آغاز

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی وزیر کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے اسلام آباد میں ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد ماریہ ظفرنے خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے غیر اندراج شدہ ادویات کے خاتمے





، ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے، فارماسسٹ کی موجودگی اور غیر رجسٹرڈ و غیر معیاری ادویات کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے گولڑہ میں مختلف میڈیکل سٹور ز چیک کیئے گئے جن میں ای 11، اور ای 13 کے علاقے میں 9 میڈیکل سٹورز سیل اور اسٹاک کو ضبط کیا گیا۔





تمام متعلقہ افراد کو ایک بار پھر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق یقینی بنایا جائے۔





میڈیکل سٹورز مالکان کی کل وقتی موجودگی اور خاص طور پر مصنوعات کے اندراج سے متعلق دیگر دفعات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔




Exit mobile version