78

ترنول کے علاقہ سنگجانی سے اڑھائی سالہ بچی زینب اچانک لاپتہ

ترنول کے علاقہ سنگجانی سے اڑھائی سالہ بچی زینب اچانک لاپتہ

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ترنول کے علاقہ سنگجانی سے اڑھائی سالہ بچی زینب اچانک لاپتہ, گھر والوں پر غشی کے دورے,پولیس کی تلاش جاری. تفصیلات کے مطابق ترنول کے علاقہ سنگجانی سے محمد سفیر کی اڑھائی سالہ بچی زینب گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی

کہ دن ایک بجے کے قریب بچی زینب اچانک غائب ہو گئی جسکا ابھی تک کوئی پتا نہ چل سکا.پولیس نے موقع پر آکر ضروری معلومات اکھٹی کرنے کے بعد بچی کی تلاش شروع کردی ہے.بچی کے والدین سخت پریشانی کے عالم میں ہیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں