89

تھانہ شمس کالونی کی حدود میں صدیق ہومزمیں گیارہ سالہ یتیم بچہ قتل

تھانہ شمس کالونی کی حدود میں صدیق ہومزمیں گیارہ سالہ یتیم بچہ قتل

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تھانہ شمس کالونی کی حدود میں صدیق ہومزمیں گیارہ سالہ یتیم بچہ قتل کر دیا گیا،نعش چھت سے برآمد،تفصیلات کے مطابق H-13صدیق ہومزمیں گیارہ سال احمد محمود ولد مجیدسکنہ راولپنڈی ساتویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھا جسے گزشتہ رات نامعلوم وجوہات پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔نعش صدیق ہومز کی چھت پر پائی گئی۔




پولیس تھانے شمس کالونی نے نعش قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق جماعت نہم کااسد نامی طالب علم جو کہ احمد کے ساتھ رہائش پذیر تھا اپنے ہاسٹل سے صبح سے غائب ہے۔شک کیا جاتا ہے کہ احمد کے قتل میں اسد ملوث ہو سکتا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں