شہر اقتدار کے نواحی علاقہ سنگجانی کی ننھی زینب کو اغواء ہوئے 4روز گزر گئے. ابھی تک کوئی سراغ نہ لگ سکا
اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )شہر اقتدار کے نواحی علاقہ سنگجانی کی ننھی زینب کو اغواء ہوئے 4روز گزر گئے. ابھی تک کوئی سراغ نہ لگ سکا.بچی کے والدین غم سے نڈھال,گھر میں صف ماتم
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ سنگجانی سے 4نومبر کو پڑوسیوں کے گھر سے اغواء ہونے والی تین سالہ زینب کا ابھی تک کوئی سراغ نہ لگ سکا.پولیس کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ابھی تک کامیابی حاصل نہ ہو سکی.ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر ارشد علی کے مطابق شبہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ بچی کو کسی بے اولاد جوڑے نے اغواء کیا ہے.
پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے. جس گھر سے بچی اغواء ہوئی اس گھر کے تمام افراد سے سخت تفتیش جاری ہے جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے.دوسری طرف بچی کے گھر میں سوگ کا سماں ہے اور گردونواح میں بچوں اور والدین میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے.