سی ڈی اے کی غفلت یا پھر مافیاز کے ساتھ ملی بھگت
اسلام آباد (سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو رپورٹ)سی ڈی اے کی غفلت یا پھر مافیاز کے ساتھ ملی بھگت وفاقی حکومت کے رہایشی علاقوں سے کاروباری سرگرمیاں ختم کرانے کے دعوے ہوا میں اڑا دیے گے
عدالتی حکم نامہ کے باوجود سی ڈی اے رہایشی علاقوں سے ہاسٹلز ختم نہ کروا سکاشہری آبادی کے بیچ و بیچ چلنے والے ہاسٹلز کا کاروبار پسند و نا پسند کی بنیاد پر جاری ماہانہ رشوت کی بنا پر رہایشی علاقوں میں کءی ہاسٹل تا حال چل رہے ہیں
سیکٹر جی سکس 2 گلی نمبر 35 میں ماہانہ رشوت کی بنیاد پر۔ تاحال ہاسٹل چل رہا ہے
گلی نمبر 35 ہاؤس نمبر 5 میں اسلام آباد ہاسٹل کے نام سے امجد نامی شخص سی ڈی اے ملازمین کی ملی بھگت سے ہاسٹل چلا رہا ہے
ہاسٹل مالک ماہوار بھتے کی بناء پر ریزیڈینشل ایرا میں اب تک چلا رہا ہے.سی ڈی اے اہلکاروں کے مطابق انتظامیہ کی۔جانب سے کوءی چھوٹ نہیں دھرنے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے آپریشنز معطل کر رکھے ہیں