86

پوری کائنات میں جب بہار آئی تھی اسے ہی ربیع الاول کہا گیا مولانا ولی اللہ بخاری

پوری کائنات میں جب بہار آئی تھی اسے ہی ربیع الاول کہا گیا مولانا ولی اللہ بخاری

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )پوری کائنات میں جب بہار آئی تھی اسے ہی ربیع الاول کہا گیا۔ حضور ﷺ کی بعثت کا مقصد انسانیت کا درس تھا۔ کامیاب زندگی کے لئے مقام مصطفی ﷺاور پیغام مصطفی ﷺکو سمجھنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترنول پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام رحمت العالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ولی اللہ بخاری نے کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ




گھٹا ٹوپ اندھیروں میں اجالا رسول اللہ ﷺ کی آمد تھی۔پسے ہوئے طبقے میں رحمت، رسول اللہ ﷺکی ذات تھی۔ تقریب سے مولانا ساجد محمود جذبی نے کہا کہ حضور ﷺ کی آمد سے قبل کوئی نظام نہیں تھا۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس تھی۔ حضور ﷺآئے تو عدل کا نظام قائم ہوا۔قاری شاہد شریف نے کہا کہ




حضور ﷺ نے لوگوں میں سب سے پہلے اپنا کردار پیش کیا۔ جو مشعل راہ ہے۔ سارے نہ ماننے والوں نے بھی صادق اور امین مانا۔ مدینہ کی ریاست میں کردار سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے جو حضور ﷺنے پیش کیا۔ جمعیت اہل حدیث کے مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو سوچنے کی صلاحیت دی




جس پر ہمیں اپنے دل چیک کریں۔ حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے کیا ہمارے دل پتھر تو نہیں ہو گئے۔ حضور ﷺکی آمد کی رحمت کی بارش سے ہمارے دلوں کو کوئی فائدہ نہ ہو تو یہ دل پتھر ہیں۔ہماری محبت کا معیار مال و دولت، اولاد،جاہ و جلال نہیں بلکہ حضور ﷺ کی ذات ہونی چاہیے




۔ تبدیلی کے لئے سیر ت النبی ﷺ اپنانا ہو گی۔ تقریب سے صدر ترنول پریس کلب اظہر حسین قاضی، چیئرمین گورننگ باڈی اسحاق عباسی، مولانا نور اللہ رشیدی، بدر منیر، رفعت علی قیصر، رانا سلطان،لیبر کونسلر




یوسی ترنول اعجاز عباسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں لیگی رہنما ملک ریاض پراچہ،حاجی کرم خان، سرفراز گجر، یٰسین بلوچ،عاشق سہو،ڈاکٹر شوکت محمود، حافظ شیر افضل، چوہدری نظار، محمد قاسم، پروفیسر زاہد مغل و دیگر نے شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں