89

چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد سے ملاقات

چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد سے ملاقات

اسلام آباد (( نوید ملک سٹی رپورٹر )) چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد سے خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کیمطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر مندوب ہو ژیاڈونگ کی قیادت میں ملاقات





کیلئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے بیانیے کی تشکیل کے مختلف مراحل پر بھی خصوصی بات چیت کی۔ انکا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے مابین تعلقات اور اقتصادی تعاون ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈس انفارمیشن کے تدارک کیلئے بیانیے




کی تشکیل نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ میزبانی پر تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو دورہ چین کی باضابطہ دعوت دی




اور بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر ترتیب دیے جانے والے دورے کے دوران ڈیجیٹل دور میں بیانیے کی افادیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس حوالے سے تعاون کی نئی راہیں دریافت کی جائیں گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں