85

ملپور فارسٹ کی زمین پر باڑ لگانے کا کام ایک ہفتے کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع

ملپور فارسٹ کی زمین پر باڑ لگانے کا کام ایک ہفتے کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ملپور فارسٹ کی زمین پر باڑ لگانے کا کام ایک ہفتے کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ملپور فارسٹ کی زمین پر باڑ لگانے کا کام سی ڈی اے کی طرف سے شروع کیا گیا ہے




تاکہ اس کو تجاوزات اور غیر قانونی قبضہ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ٹریفک موومنٹ میں رکاوٹوں کے باعث منصوبے پر کام تعطل کا شکار رہا تاہم منگل کے روز اس منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملپور فارسٹ کی 7.75کلو میٹر زمین کے گرد باڑ لگائی جائے گی۔




اب تک 5.75 کلومیٹر علاقے کے گرد باڑ لگائی جا چکی ہے جبکہ باقی ماندہ زمین کے گرد باڑ لگانے کا کام جاری ہے جس کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ فارسٹ کی زمین کی حفاظت کے لیے کنکریٹ اور سٹیل کے پلرز استعمال میں لائے جا رہے ہیں




جن پر سٹیل کی باڑ نصب کی جا رہی ہے۔فارسٹ کی زمین کے گرد باڑ لگانے سے جہاں تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں سے محفوظ رکھا جا سکے گا وہاں علاقے میں گرین کریکٹر کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں