123

جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے جی ٹی روڈ 26نمبر کے مقام پر دونوں اطراف سے بند کر کے دھرنا دیا

جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے جی ٹی روڈ 26نمبر کے مقام پر دونوں اطراف سے بند کر کے دھرنا دیا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے جی ٹی روڈ 26نمبر کے مقام پر دونوں اطراف سے بند کر کے دھرنا دیا. مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے پیدل سفر کرتے نظر آئے.تا ھم دھرنے کے شرکاء منظم اور پرامن رہے.دھرنے کے شرکاء سےحافظ ضیاء الرحمان امیر جمعیت علمائے اسلام ف راولپنڈی,عبد الشکور نقشبندی،





مفتی اویس ترجمان جمعیت علمائے اسلام ف اسلام آباد,عبدالمجید ہزاروی امیر جمعیت علمائے اسلام ف اسلام آباد نے خطاب کیا .مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جعلی حکومت کے خاتمے تک دھرنے جاری رہیں گے. موجودہ حکومت نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دیں.





مہنگائی,لاقانونیت اور ناانصافی عروج پر پہنچ چکی ہے.وزیر خزانہ کو شرم آنی چاہیے جسے ٹماٹر کاریٹ ہی معلوم نہیں.حکومتی وزراء عوام کے ساتھ ہر وقت مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں.مقررین کا کہنا تھا




کہ نہ پلان اے ناکام ہوا نہ پلان بی اورنہ پلان سی ناکام ہو گا۔ پورے اعتماد سے کہتا ہوں کہ عمران خان بہت جلد وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں ہوں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں