76

حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر. وزیر اعظم اور آرمی چیف مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔




پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور ملکی ترقی کے لیے دونوں رابطے میں ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا




کہ فوج اور حکومت کی ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں، آرمی چیف اور وزیر اعظم دونوں رابطے میں ہیں کیوں کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں، جب بھی ضرورت ہو دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں مگر ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں