سی ڈی اے انتظا میہ نے متعلقہ شعبوں کو تین اہم منصوبوں کی تیاری کی ہدایت کی ہے
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) سی ڈی اے انتظا میہ نے متعلقہ شعبوں کو تین اہم منصوبوں کی تیاری کی ہدایت کی ہے جن کو سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP) کے دسمبر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں راول ڈیم چوک کاپی سی ون تیار کر کے سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP) کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں سی ڈی اے نے اس منصوبے کا پی سی ٹو منظور کیا تھا تاہم سی ڈی اے کی ڈیزائن اور انجینئرنگ ٹیم نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس منصوبے کے ڈیزائن کی تیار ی کے حتمی مرا حل میں ہیں۔ اپنے وسائل کے استعمال اور ان ہاؤس صلا حیتوں کو استعمال میں لانے سے ادارے کے کئی ملین روپے بچائے گئے ہیں۔
سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP) کے آئندہ اجلاس میں سیکٹر I-12کے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ حال ہی میں سی ڈی اے نے اس سیکٹر کا نظر ثا نی شدہ لے آؤٹ پلان منظور کیا ہے۔ مختلف تکنیکی وجو ہات کی بنا پر اس سیکٹر میں ترقیاتی کام عرصہ دارز سے تعطل کا شکار تھے تاہم اس سیکٹر کا قبضہ ادارے کے پاس ہے اور پی سی ون کی منظوری اور سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کے ایورڈ کرنے بعد فوری طور پر ترقیاتی سرگرمیوں کا اجراء کر دیا جائے گا۔
اسی طرح شہر کے تمام انفرا سٹرکچر کی بحا لی کئے پی سی ٹو سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP) کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس میگا پرا جیکٹ کے تحت روڈ انفراسٹرکچر، وا ٹر سپلائی، سیوریج سسٹم، ڈرینج سسٹم اور دیگر انفرا سٹرکچر کی پر اثر بحالی کا کام کیا جائے گا۔ انفرا سٹرکچر کی بحا لی کے اس کام میں گرین کور کے تحفظ اور اس میں اضا فے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں کنسلٹنٹ کی خدمات حا صل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک مکمل سٹدی کے بعد انفرا سٹرکچر کی بحا لی کاایک جامع پلان مرتب کرے گا۔بحا لی کے اس پلان کے تحت شہر کے مختلف علا قوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی اور دیگر مختلف ایریاز بشمول فٹ پا تھوں، سڑکوں اور دیگر انفرسٹرکچر کی بہتری اور دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بحا لی کے اس پلان کے تحت شہر میں وا ٹر سپلائی، نکا سی آب اور سیوریج سسٹم کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بہتر بنانے کے حوا لے سے ضروریات کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔ اس پلان کے تحت اسلام آباد کے گرین کریکٹر کے تحفظ،بہتری اور اس میں اضا فے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کنسلٹنٹ کی سٹدی بحالی کے کام کی سمت کا تعین کرے گی۔
شہر کے تمام انفراسٹرکچر میں بہتری انتہائی ضروری ہے۔ گزشتہ تین سے پانچ سالوں کے دوران شہر میں بحالی کے کاموں کے سلسلے میں کو ئی خاص اقدا مات نہیں کئے گئے۔ اس سلسلے میں متعلقہ شعبے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کے لئے منصوبے کا پی سی ٹو تیار کیا جائے جس کو سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP) آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ کنسلٹنٹ کو سروے، ضروریات اورکام کے تخمینے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ ضرورت کے پیش نظر سی ڈی اے بحا لی کے کاموں کو اپنے وسائل سے کرنے کے لئے کا بینہ سے منظوری کی بھی درخوست کرے گا۔سی ڈی اے کے بہتر ہوتے ہوئے اور مستحکم مالی حالات کے باعث شہر کی بہتری اور اس کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر اخراجات کئے جائیں گے۔