ناروے میں قرآن مجید کی توہین,کرسی کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دینے والے کدھر ہیں.خان بہادر
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ناروے میں قرآن مجید کی توہین,کرسی کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دینے والے کدھر ہیں.خان بہادراسلام کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والے جب اسلام پر آنچ آئے تو خاموش ہو جاتے ہیں. رہنما تحریک انصاف خان بہادر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ اقتدار کی کرسی کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دینے والے ناروے کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کر رہے.مولانا فضل الرحمان عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیتے ہیں مگر جب بھی غیر مسلموں کی طرف سے کوئی اسلام مخالف سانحہ رونما ہوتا ہے تو اسلام کے ٹھیکیدار منظر عام سے غائب رہتے ہیں.
جبکہ عمران خان اور انکی پارٹی صف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں. خان بہادر نے کہا کہ آج عمر الیاس نامی نوجوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر کرسی کی جنگ لڑنے والوں کو یہ پیغام دیا کہ عملی کام کرنے چاہئیں.