113

کچی آبادیوں میں مزید تعمیرات کو روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں سی ڈی اے

کچی آبادیوں میں مزید تعمیرات کو روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں سی ڈی اے

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) سی ڈی اے اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں مزید توسیع کے سد باب کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف موئثر مانیٹرنگ کر رہا ہے بلکہ کچی آبادیوں میں مزید تعمیرات کو روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں جو پورے ہفتے بالخصوص




ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بڑی باقاعدگی کے ساتھ ان کچی آبادیوں کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موئثر بنایا جا سکے۔اس ضمن میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر G-8کی کچی آبادی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی باؤنڈری وال کو




مسمار کر دیا۔ اس باؤنڈری وال کی تعمیر سے متعلق اتوار کے روز خصوصی ٹیموں نے رپورٹ کی تھی اور موقع پر تعمیراتی کام بھی رکوا دیا تھا۔ علاوہ ازیں بلڈنگ بلاکس سے بھرے ہوئے

ٹرک اور انکروچمنٹ کے سامان کو قبضے میں لیکر سی ڈی اے سٹور میں جمع کر ا دیا۔ اس طرح کے ایک اور آپریشن میں سیکٹر F-8/1کی کچی آبادی میں زیر تعمیر ایک کمرے کو گرا دیا گیا۔




مزید برآں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن شروع کر رکھا ہے کیونکہ اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے استعمال ہونے والا تعمیراتی سامان ان اڈوں سے لیا جاتا ہے جو کہ خود بھی غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قابض ہیں




جبکہ یہاں سے جانے والے سامان سے غیر قانونی تعمیرات بھی کی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں بری امام کے علاقے میں بھر پور آپریشن کر کے تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے والے چھ ڈپو / سٹالز کو ختم کر دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں