222

کیس ٹریکنگ اینڈ اکنالج سسٹم غیر فعال ہونے پر چیئرمین سی ڈی اے کجی سکس اسلام آباد میں غیر قانونی سیو مارٹ سربمہر ، غیر قانونی تعمیرات مسمارا نوٹس ،فعال کرنے کی ہدایت کردی

جی سکس اسلام آباد میں غیر قانونی سیو مارٹ سربمہر ، غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی ) سی ڈی اے نے مرکز G-6 کے پلاٹ نمبر26کی بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر کھولے گئے ”سیو مارٹ“ (Save Mart)کو سربمہر کر دیا ہے۔ سیو مارٹ سٹور اور پلاٹ کے مالک کی طرف سے کی گئی غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔





جمعہ کے روز ہونے والے آپریشن میں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔بلڈنگ پیرا میٹرز کے مطابق پلاٹ کی تین بیسمنٹ پارکنگ کے لیے مختص ہیں جبکہ بیسمنٹ میں سیو مارٹ سٹور کھول کر اسے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جا رہا تھا




جو کہ نان کنفرمنگ استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔سیو مارٹ سٹور کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر پہلے بھی کئی بار سر بمہر کیا گیا تاہم اسے بغیر اجازت/ منظوری کے از خود کھول لیا جاتا رہا ہے




جس کی رپورٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔جمعہ کے روز کئے جانے والے آپریشن میں سیو مارٹ سٹور کے داخلی راستوں پر بنائے گئے تین بیئریر کو مسمار کر دیا گیا جبکہ سرکاری اراضی پر بنائے گئے پارکنگ شیڈز، ایک کنٹینر150×12فٹ کے ایک بڑے سٹرکچر اور ایک عدد کمرے کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔ اسی طرح جنوبی اور شمالی سائیڈ سے سٹور تک




جانے کے لیے غیر قانونی رسائی کو بھی ختم کر دیا گیا جبکہ پلازے کے ٹاپ فلورز پر کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو بھی روک دیا گیا۔علاوہ ازیں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے آئی سی ٹی کے مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسلام آباد کے سیکٹر G-6/4میں سکول نمبر6 کے




عقب میں سرکاری اراضی پر بنائے جانے والے گھر کو مسمار کر دیا۔ سرکاری اراضی پر تعمیر کئے جانے والے اس گھر میں دو کمرے،باتھ روم اور چار دیواری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیوی مشینری کو استعمال میں لا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا اور ایک کنال سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں