سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن نے ایس او پی جاری کر دیئے ہیں
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) سی ڈی اے کے ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائی جانے والی مختلف درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے والے سسٹم (Case Tracking & Acknowledgment System)کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جبکہ درخواست دہندگان کی سہولت کے لیے Qaue Systemبھی فعال کر دیا گیا ہے۔
اب ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ پر دی جانے والی ہر درخواست پر ہونے والی پیش رفت سے درخواست دہندہ کو بذریعہ SMS الرٹ آگاہ کر دیا جائے گا جبکہ کیو سسٹم اور ٹوکن کی سہولت مہیا کرنے سے ون ونڈو پر آنے والے شہریوں کی درخواستیں نہ صرف کم وقت میں وصول کی جائیں گی بلکہ اس سے وقت کا بھی ضیاح نہیں ہو گا۔
علاوہ ازیں ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ پر مہیا کی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے با قاعدہ SOPبھی جاری کر دیئے گئے ہیں
جس کے مطابق ون ونڈو پر موصول ہونے والی درخواستوں کو مقررہ وقت کے ہی اندر نمٹانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن نے ایس او پی جاری کر دیئے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے چیئرمین سی ڈی اے نے Case Tracking & Acknowledgement Systemکے غیر فعال ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ون ونڈو آپریشن،اسٹیٹ ونگ اور آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ہفتہ وار تعطیلات میں اپنے اپنے شعبوں کا تمام ڈیٹا فیڈ کریں تاکہ پیر کے روز سے یہ سسٹم ہر لحاظ سے فنکشنل ہو سکے
۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات کی روشنی میں بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ،لینڈ ڈائریکٹوریٹ اور اسٹیٹ ونگ کے افسران اور عملے نے ہفتہ وار تعطیلات میں اپنے اپنے شعبوں کا مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا ہے جس کے بعد پیر سے یہ سسٹم مکمل طو رپر فعال کر دیا گیا ہے۔