88

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ کارروائیاں,ڈی پی او

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ کارروائیاں,ڈی پی او

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ کارروائیاں,ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری جرائم پیشہ افراد کیلئے خوف کی علامت بن گئے.




تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے ماہ نومبر 2019 میں اسلحہ ناجائز کے کل 35 مقدمات درج کیے جس میں23پسٹل، 06 رائفل ،02 بندوق،04 کلاشنکوف اور 157 روند برآمد کیے ۔

منشیات فروشوں کے خلاف کل 51 مقدمات درج کر کے 41042گرام چرس ، 9688 گرام افیون، 2400 گرام ہیروئن اور 36 بوتل شراب برآمد کی ۔ قماربازی کے 02 مقدمات درج کر کے رقم پڑمبلغ40670/- روپے برآمد کیے




۔اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کر کے کیٹگری A کے 02 مجرمان اشتہاری ، کیٹگری B کے 09 مجرمان اشتہاری ، 65 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔بدوں نمبر وہیکلز کے خلاف کاروائی




کرتے ہوئے 55موٹر سائیکلز اور 07 کاروں کو زیر دفعہ 550/134 بند کیا گیا۔ 48 کس اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں