97

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی پولیس لائن میں صحافی برادری سے تعارفی ملاقات،

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی پولیس لائن میں صحافی برادری سے تعارفی ملاقات،

راولپنڈی(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی پولیس لائن میں صحافی برادری سے تعارفی ملاقات،سی پی او راولپنڈی کا عہدہ ملنے پر پہلےاللہ تعالی اور پھر سینئیر افسران کا شکر گزار ہوں،جرائم کے خاتمہ کے لیے مقدمہ کا اندراج پہلی شرط ہے15 کالز کا گزشتہ تین ماہ کا ریکارڈ چیک کیا، جس پر پچھلے تین دنوں




میں پراپرٹی کے 1057 مقدمات درج کیے،مقدمات میں ڈکیتی کے 06، سرقہ بالجبر کے 159، موٹر سائیکل سنیچنگ کے22، 382 ت پ کے 27، سرقہ کار کے 35، سرقہ موٹر سائیکل کے 359، سرقہ

دیگر وہکلیز کے 18، 356 ت پ کے 165، نقب زنی کے 83، سرقہ عام کے 158، سرقہ مویشی کے 22 اور کار سنیچنگ کے 03 مقدمات درج کیے، کرائم کو چھپا کر اپنی کارکردگی




ظاہر نہیں کی جا سکتی،کمرشل مارکیٹ ہولی فیملی




اسپتال اور دوبئی پلازہ کرائم پاکٹس ہیں جب تک کرائم کی جگہوں کو فوکس نہیں کرتے جرائم ختم نہیں ہوسکتے،اسلحہ و منشیات کے جینوین مقدمات درج کرئیں گے اور اصل منشیات فروشوں کو گرفتار کریں گے،راولپنڈی کے 30 تھانوں کو جرائم کے اعتبار سے کیٹگری وائز کیا گیا ہے، سی پی او کے مطابق راولپنڈی میں 3 تھانوں میں دو سرکاری گاڑیاں جبکہ 27 تھانوں میں ایک سرکاری گاڑی ہے.چھ تھانوں میں صفائی کا عملہ موجود تھا، باقی تمام تھانوں میں بھی




صفائی کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے،تفتیش کے معیار پر نظر ثانی کر رہے ہیں، تفتیش بہتر ہوگی تو ملزمان کو سزا ہوگی، سی پی او تفتیش میں بہتری کے لیے نئے قواعد بنارہے ہیں، سی پی اوتفتیشی افسران کو تفتیشی اخراجات کی فراہمی کا شفاف نظام بنا رہے ہیں،ایف آئی آر میں نامزد ملزم کی گرفتاری




کے لیے قانون میں قواعد موجود ہیں،ایف آئی آر میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے پہلے پولیس افسران کو فیصلہ لینا ہوگا.چھاپے سے قبل ضابطہ بنانے جارہے ہیں پولیس مکمل حفاظت کے ساتھ ریڈ کرے گی ،سی پی او احسن یونس




ایس ایچ اوز کو کھبی سفارش پر تعینات نہیں کیا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ پولیس کا رویہ شہریوں کے ساتھ بہتر ہو گا تو پولیس پر اعتماد بڑھے گا،روزانہ کی بنیاد پر دفتر میں کھلی کچہری منعقد کرونگا اور شہریوں کو مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے،اس موقعہ پر سی پی او نے ترقی پانے والے 32 کنسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے رینک لگائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں