کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سیکٹرآئی- 15 ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے کے لئے پوری طرح تیار
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سیکٹرآئی- 15 ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ٹھیکیداروں کی پیشگی اہلیت کی فراہمی کو ایک ہفتہ کے اندر جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر جاری ہوجائیں گے۔
قبل ازیں سیکٹرآئی- 15 کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ کیٹگری اے اور اس سے اوپر کی کیٹگری کی رجسٹرڈ ممتاز تعمیراتی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔ اس ضمن میں 42 فرموں سے درخواستیں موصول ہوئیں جن کا تجزیہ /جائزہ تشکیل دی گئی
ایک کمیٹی کر رہی ہے۔ جو درخواستیں دینے والی تعمیراتی کمپنیوں کی مالی حیثیت، تعمیراتی مشینری اور افرادی قوت، وسائل، تجربے اور انکی ساکھ کے بارے میں مکمل جانچ پٹرتال کرے گی۔ اس ضمن میں ہدایت کی گئی ہے
کہ جانچ پٹرتال اور پری کوالیفائی کے عمل کو ایک ہفتہ کے اندر مکمل کر نے کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز جلد سے جلد جاری کیے جاسکیں۔مزید برآں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے
کہ کوالیفائی کے عمل کے دوران اچھی شہرت کی حامل، نامور اور ممتاز تعمیراتی کمپنیاں پری کوالیفائی ہوں تاکہ ایک بارجب سیکٹر کی ڈویلپمنٹ شروع ہوجائے تو بلا تاخیر / رکاوٹ کے تعمیراتی کام مکمل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ کم آمدنی والے افراد کی اسلام آباد میں رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لیے2005 ء میں سیکٹر آئی 15- ڈیزائن کیا گیا تھاتاہم اس سیکٹر کے ترقیاتی کام گذشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار رہے
۔ اس سیکٹر میں مختلف سائز کے 10290پلاٹ ہیں۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے باوجود تقریبا ً دو دہائیوں سے اس سیکٹر میں ترقیاتی سرگرمیاں تعطل کا شکار رہیں اور موئثر اقدامات اٹھائے نہ جانے کی وجہ سے الاٹی اپنے الاٹ شدہ پلاٹوں پر مکانات تعمیر نہیں کر سکے۔
سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی
اسلام آباد کے سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں میں تعطل کو ختم کر کے ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی بنائی ہے جس کے تحت اسلام آباد کے دیگر سیکٹروں کی طرح سیکٹر
آئی 15- کے منصوبے کا دوبارہ ڈیزائن کرنے کے علاوہ دیگر قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اور اسی حکمت عملی کے تحت سیکٹر آئی 15 کی ڈویلپمنٹ کے لیے تعمیراتی کمیپنیوں کی پری کوالیفکیشن کے عمل کو بھی جلد مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ سیکٹر آئی15 میں جلد از جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاسکے۔