Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صحافیوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صحافیوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صحافیوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )صحافیوں معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں ، ان کے حقوق دلوانے کیلئے جو ضمانت وزیاعظم پاکستان عمران خان نے اٹھائی تھی آج اس کو پورا کر دیا ہے ، 19 سال بعد اٹھویں ویج بورڈ کے نفاذ پر پوری صحافی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے صحافیوں سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کیا ۔




ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آٹھویں ویج بورڈ کے نفاذ کے موقع پر گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میںصحافیوں کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں کاازالہ ہو گا ،




موجودہ دور کو مد نظر رکھتے ہوئے حالات کے مطابق ان کوان کے حقوق دلانا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ، جبکہ انہوں نے صحافی برادری کی اپنے حقوق کی جنگ میں اس تاریخی فتح پرمبارک باد بھی پیش کی ، انہوں نے صحافتی تنظیموں پی ایف یو جے ،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کی عملی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ، اور آٹھویں ویج بورڈ کے نفاذ پر دلی خوشی کااظہار کیا




، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار ، سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری ، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ ، پی ایف یو جے کے نو منتخب صدر شہزادہ ذوالفقار ، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ، آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید ، نیشل پریس کلب کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی ، نائب صدر راجہ خلیل ، سعدیہ کمال ، ممبران گورننگ باڈی




راجہ بشیر عثمانی ، رانا کوثر علی ، علمدار بلوچ ، مدثر چوہدری، آر آئی یو جے کے سابق صدر مبارک زیب خان ، حاجی نواز رضا و دیگر نے معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین کمیٹی جسٹس (ر) حسنات احمد کا شکریہ ادا کیا اور ملک بھر کی صحافی برادری کو19 سالہ جدوجہد کی تاریخی فتح پر مبارک باد پیش کی ۔




Exit mobile version