148

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ثمرسراج چوہدری

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ثمرسراج چوہدری

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 144ویں یوم پیدائش پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح انکے ساتھیوں اور ہمارے ابدوآجداد نے بہت قربانیاں دی ہیں





جس کی بدولت آج ہم لوگ آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کے لیے بانی پاکستان نے انتھک منحت کی اور دو قومی نظریہ پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مسلما ن الگ ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس میں انکو مذہبی آزادی اور رہن سحن طور طریقہ ہندووں اور سکھوں سے الگ ہو اور ایسے معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے




جس میں مسلمان کسی کے غلام نا ہوں انکے اس دو قومی نظریہ کی بنیاد پر آج ہم لوگ اپنے آزاد وطن میں رہتے ہیں ثمر سراج نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح نے جو مشن شروع کیا تھا




ہماری ذمہ داری ہے کہ وطن کی ترقی خوشحالی اور استکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان کا ایک حصہ قابض دشمن کی قید میں ہے اور لاکھوں کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرچکے ہیں اور تاریخ کا بدترین کرفیو لگا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیاں کی جارہی ہیں جسکی بھرہور مذمت کرتے ہیں




انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آزاد کشمیر اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا ناپاک خواب دیکھ رہا ہے اگر اس نے اس قسم کی کوئی بھی ناپاک جاریت کی تو لاکھوں پاکستانی اور کشمیری اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڈ جواب دیں گے اور اس کا سارا غرور خاک میں ملا دیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں