Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)ایم ڈبلیو او کی حلف برداری کی تقریب اتوار کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)ایم ڈبلیو او کی حلف برداری کی تقریب اتوار کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)ایم ڈبلیو او کی حلف برداری کی تقریب اتوار کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)ایم ڈبلیو او کی حلف برداری کی تقریب اتوار کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار نے کی، تقریب میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمیشنر حمزہ شفقات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

جبکہ اس موقع سردار خان نیازی نائب صدر سی پی این ای ، نائب صدر نیشنل پریس کلب سعدیہ کمال ، سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان ، فارق فیصل خان ، پی ایف یو جے کے صدرپرویز شوکت ، اے پی پی یونین کے صدر شہزاد چوہدری ، ایس ایس پی موٹر وے پولیس جمیل ہاشمی ،




بریگیڈئر طارق زمان، ڈاکٹر حماد،وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب تارڑ ، چیئرمین بیت المال ضلع راولپنڈی چوہدری مقرب علی ، پی ٹی آئی سپورٹس ونگ کے صدر، کامران مغل، ایپسما کے صدر چوہدری امجد زیب و دیگر نے شرکت کی ، تقریب میں ایم ڈبلیو او کی تمام تر نو منتخب باڈی نے حلف اٹھایا جبکہ ، ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد نے نومنتخب باڈی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے




مستقبل میں ان سے میڈیا ورکرز کی وابستہ تواقعات کو پایا تکمیل تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح میڈیا ورکرز کی خوشحالی کیلئے نو منتخب باڈی ہر فورم پر عملی جدوجہد کرے گی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے کہا




کہ گزشتہ سال سابق صدرایم ڈبلیواو ملک طاہر ، جنرل سیکرٹری شیخ وحید اور ان کی پوری باڈی نے ایم ڈبلیو او کے لئے جو خدمات دیں وہ قابل ستائش ہیں ، میڈیا ورکرز کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے پر شیخ وحید اور ان کے پورے پینل کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ اس سال بھی نومنتخب باڈی سے یہی توقع ہے کہ ان سے وبستہ میڈیا ورکرز کی امیدوں کوجلد از جلد پورا کیا جائے گا۔

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی بحالی پر انہوں نے نومنتخب باڈی اور پوری یونین کو مبارکباد پیش کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو او کے چیئرمین عتیق الرحمن، صدر سعد مدثر ،جنرل سیکرٹری شیخ وحیدنے کہا کہ نومنتخب قیادت میڈیا ورکرز کے حقوق کے لئے عملی طور پر کوشاںہے




، میڈیا وکررز کے حقوق کی راہ میں روڑے اٹکانے والے وکررز دشمن عناصر کا آخری دم تک پیچھا کریں گے ، ہاﺅسنگ سوسائٹی کے نام پر غریب ورکرز کا تیرہ کروڑ روپے ہڑپ کرنے والے نام نہاد لیڈروں اور پشت پناہی کرنے والوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس موقع پر جنرل سیکرٹری نے ایک قرار داد پیش کی کہ تقریب حلف برداری کا وقت دینے کے باوجود




معاون خصوصی وزیراعظم فردوس عاشق اعوان کا تقریب میں نہ آنا ورکرز کیلئے تشویش کا باعث ہے اورتبدیلی سرکار کیخلاف جڑواں شہروں کے میڈیاورکرز مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پر ہوگی ۔




Exit mobile version