تھانہ ترنول کی حدود سیکٹرجی-15جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں دن دیہاڑے ڈکیتی
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تھانہ ترنول کی حدود سیکٹرجی-15جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی
واردات،ڈاکو گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کر لاکھوں روپے،35تولے سونا لے کر فرار، مقدمہ درج،ڈاکوؤں کی تلاش جاری۔تفصیلات کے مطابق G-15جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں دن 12بجے 04عددڈاکو جن کی عمر یں 35/40سال تھیں گھر میں داخل ہوئے۔
سب گھر والوں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور 16لاکھ نقدی،35تولے سونا،44بورگن،02عددراڈو گھڑیاں،موبائل فون لیکرکرولا گاڑی فرار ہو گئے۔ تھانہ ترنول پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔