رہنما مسلم لیگ ن سائیں نثار مغل کی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے عمرہ کی ادائیگی کے دوران ملاقات
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی)مسلم لیگ ن سعودی عرب رہنما سائیں نثار احمد مغل نے سردار عتیق احمد خان سے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران ان سے ملاقات کی اور انکو عمرہ کی مبارکباد پیش کی
سردار عتیق احمد خان نے نثار مغل کا شکریہ ادا کیا سردار عتیق احمد خان اور نثار مغل کی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی
سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم اورسیرز کشمیری مسلئہ کشمیر کو عالمی دنیا میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو مگر کشمیر کے مسلہ پر ہمیں سب نظریات بالا طاق رکھتے ہوئے
کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سائیں نثار احمد مغل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظوم بھائیوں کے ساتھ ہمارے دل ڈھرکتے ہیں
اور اس وقت بھارت نے وادی میں غیر قانونی کرفیو کو نافظ کر کہ پوری وادی کو زندہ انسانوں کے جیل میں تبدیل کردیا ہوا ہے جسکی بھرہور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے