100

چکوال کے چند مقامیوں نے پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،سمیع اللہ خان سی ای او چکوال ٹی وی

چکوال کے چند مقامیوں نے پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،سمیع اللہ خان سی ای او چکوال ٹی وی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) چکوال ٹی وی کے چیئرمین شرجیل اور سی ای او سمیع اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ ماہ ان کے چینل چکوال ٹی وی کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا




جس کے بعد نعت خوانی کا مقابلہ بھی ہوا ، تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کے لوگ کھانا پروسنے اور دیگر کاموں میں مصروف تھے اسی دوران وہاں کے مقامی ملک وقاص نے کسی پرفارمنس کے لئے پوچھا اورخواتین کو سٹیج پر بھیج دیا جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کوئی بھی انتظامیہ کابندہ موجود نہیں تھا ،




ان خیالات کا اظہار سمیع اللہ خان سی ای او چکوال ٹی وی نے بدھ کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ملک وقاص نے صرف پرفارمنس کی اجازت مانگی لیکن اس کے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی ، جیسے ہی ڈانس شروع ہوا تو ٹی وی کے انتظامیہ کو فون کال موصول ہوئی




اور اسی وقت پرفارمنس کو روک دیا گیا جس کے بعد شرکاء، میڈیا اور دیگر سے موقع پر ہی انتظامیہ کی جانب سے معذرت کی گئی اور کفارہ ادا کرنے کے لئے علماءسے بھی روابط قائم کئے گئے ، انہوں نے کہا اس میں انتظامیہ کی غلطی نہ ہوتے ہوئے بھی متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروایا گیا




جبکہ وہاں کے مقامی ملک وقاص نے وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی ، اور وائرل ویڈیو اور معاملہ کو بند کرنے کیلئے چند افراد نے بیس لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا ،اس حوالے سے پولیس سے رجوع کیا تو ڈی پی اواور متعلقہ تھانے کا رویہ ہمارے ساتھ بالکل اچھا نہ تھا ، ڈی پی او کی جانب سے ضمانت منسوخ کروا کر گرفتاری کیلئے دباﺅ دیا جا رہا تھا ، واضح رہے




انتظامیہ چکوال ٹی وی کی جانب سے ذمہ داران کیخلاف ایف آئی اے اور سپریم کورٹ کے علاوہ وزارت انسانی حقوق میں بھی روابط قائم کیے جا رہے ہیں ، جبکہ حکومت سے اس مسئلہ کی وجہ سے انتظامیہ اور ان کے اہل خانہ کو لاحق خطرات کے حوالے سے بھی آگاہ کر کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں